سلامتی کونسل : آبنائے ہرمز کے سلسلے میں بحرینی قرارداد پر آج ووٹنگ کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ جمعہ کے روز بحرین کی پیش کردہ قرارداد پر ووٹنگ ہوجائے گی۔

بحرین نے یہ قرارداد آبنائے ہرمز میں محفوظ تجارتی جہاز رانی کے حوالے سے پیش کی ہے۔ کیونکہ امریکہ و اسرائیل کی ایران کے خلاف پیدا شدہ جنگی صورتحال کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر ممعولی اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ جنگ 28 فروری کو شروع ہوئی تھی اور اب دوسرے ماہ میں داخل ہوچکی ہے۔

بحرین وہ ملک ہے جس نے ایران پر حملہ کرنے والے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں جبکہ شریک حملہ امریکہ کے فوجی اڈے بحرین میں قائم ہیں۔ بحرین کو جنگ کے دوران ایران کی طرف سے بدترین میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایران نے بحرینی تنصیبات کو جگہ جگہ نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

بحرین نے سلامتی کونسل میں پیش کردہ اپنی قرارداد کا چوتھا مسودہ تیار کیا ہے۔ اس مسودے کی منظوری کی صورت میں ان تمام تجاویز و طریقوں کی منظوری مل جائے گی جو محفوظ جہاز رانی کے لیے ضروری ہیں۔

بحرینی سفیر نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ سلامتی کونسل کے ارکان متفقہ طور پر اس قرارداد کو منظور کریں۔ انہوں نے آبانئے ہرمز میں ایرانی کارروائیوں کو غیر قانونی قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں