فوجی کارروائیوں کے تسلسل اور انخلا کے انتباہات کے درمیان اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ایال زامیر نے اتوار کو جنوبی لبنان کا دورہ کیا۔ اتوار کو جاری ہونے والے ایک فوجی بیان میں بتایا گیا کہ ایال زامیر نے حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا عہد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیف آف سٹاف ایال زامیر نے اتوار کو "راس البیاضہ" کے علاقے کا دورہ کیا جو جنوبی لبنان کا بعید ترین شمالی نقطہ ہے جہاں اس وقت اسرائیلی فوجی تعینات ہیں۔ زامیر نے فوجیوں سے کہا کہ ہم حزب اللہ کو ہونے والے نقصانات میں اضافہ کریں گے۔
یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیلی فوج نے پورے لبنان میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور اتوار کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے "الکفاءات" پر حملہ کیا۔ ’’ العربیہ/الحدث ‘‘ کی نامہ نگار نے اطلاع دی کہ نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے الغبیری کے علاقے میں جس عمارت کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی اس پر حملہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ جنوبی مضافاتی علاقے حارہ حریک پر بھی دو حملے کیے گئے۔
اسرائیل نے پانچواں حملہ رفیق حریری یونیورسٹی ہسپتال کے پیچھے الجناح کے علاقے میں کیا۔ یہ لبنان کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال ہے۔ لبنانی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے۔ اسرائیل نے المشرفیہ اور حی ماضی پر بھی حملے کیے۔
مزید برآں اسرائیلی طیاروں نے بیروت اور جنوبی مضافات پر تھرمل بیلونز بھی گرائے۔ دوسری جانب جنوبی لبنان کے قصبے الحوش پر اسرائیلی توپ خانے نے گولہ باری کی۔ اسرائیلی ڈرون نے البازوریہ قصبے کو نشانہ بنایا۔ عیتیت اور عین بعال کے قصبوں پر بھی حملے کیے گئے۔
تنازع کی جانب
یاد رہے 2 مارچ سے معاشی بحران میں گھرا ہوا لبنان خود کو خطے میں جاری جنگ اور تنازع کی زد میں پا رہا ہے ۔ یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی تھی جب حزب اللہ نے 28 فروری کو تہران پر ہونے والے اسرائیلی و امریکی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کے جواب میں اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔
جواب میں اسرائیلی افواج نے پورے لبنان میں شدید فضائی حملے اور جنوب میں زمینی پیش قدمی شروع کر دی جس کے نتیجے میں لبنانی وزارت صحت کے مطابق اب تک 1422 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس تنازع کی وجہ سے بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی لبنان سے 10 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
-
اسرائیلی فوج کی شام اور لبنان کے درمیان مرکزی سرحدی گزرگاہ خالی کرنے کی وارننگ
مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر شام اور لبنانی سرحد کے دونوں اطراف انخلاء کی ...
مشرق وسطی -
لبنان میں امن فوجیوں کی ہلاکتیں 'ناقابل قبول': انڈونیشیا کی طرف سے مذمت
یونی فِل کا اسرائیل، حزب اللہ اور دیگر تنظیموں سے امن دستوں کی حفاظت کا مطالبہ
مشرق وسطی -
لبنان: بیروت کے مضافات میں اسرائیلی حملے، دار الحکومت میں زوردار دھماکے
اسرائیلی فوج کا بیروت میں حزب اللہ کے انفرا اسٹرکچر پر ضربیں لگانے کا اعلان
مشرق وسطی