فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایران جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کی اور دونوں رہنما اس معاملے پر قریبی رابطے میں رہنے پر رضامند ہو گئے۔
"میں نے جنگ بندی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا جس کا مکمل احترام اور بغیر کسی تاخیر کے اس کی لبنان تک توسیع کی جائے۔ ہم نے آبنائے ہرمز میں مکمل آزاد اور محفوظ نقل و حمل جلد از جلد بحال کرنے کی ضرورت پر تبادلۂ خیال کیا،" میکرون نے ایکس پر لکھا۔
میکرون نے مزید کہا، "جیسا کہ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں تو ہم نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا تاکہ کشیدگی میں کمی، نقل و حمل کی آزادی اور خطے میں پائیدار امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک معاہدہ طے پانے میں اپنا کردار ادا کریں۔"
-
امریکہ اور ایران کے مذاکرات میں زیر بحث 7 اہم نکات ... سادہ انداز میں
دونوں وفود نے پاکستانی ثالث کے ذریعے بالواسطہ ملاقاتیں کیں، جبکہ بعد ازاں براہِ ...
بين الاقوامى -
قطر اور دیگر بینکوں میں منجمد ایرانی اثاثہ جات جاری کرنے کی خبریں، امریکہ کی تردید
ہفتے کے روز ایک امریکی اہلکار نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ واشنگٹن نے ایرانی ...
مشرق وسطی -
پاکستان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا آغاز
ایرانی میڈیا نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ شرقِ اوسط جنگ کے خاتمے کے لیے اسلام آباد میں ...
مشرق وسطی