امریکی فوج آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے میں مصروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی فوج نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ اس کے دستے آبانئے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا عمل شروع کر چکے ہیں۔ تاکہ آبانئے ہرمز کو محفوظ سفر کے لیے تیار کیا جا سکے۔

امریکی فوج کے مطابق دو امریکی جہاز اس سلسلے میں آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔ جو خلیجی ملکوں سے تیل اور گیس کی برآمد کے لیے ایک اہم تجارتی شاہراہ کا درجہ رکھتی ہے۔

امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا گیا ہے کہ امریکہ کا جہاز فرینک پیٹرسن اور مائیکل مرفی آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔ ان کا یہ گزرنا ایک بڑے آپریشن کے مقاصد کے حوالے سے ہے۔ تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آبانئے ہرمز اب بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر پاک ہو گئی ہے۔

سینٹ کام کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلد ہم میری ٹائم سرگرمیوں کے لیے آبنائے ہرمز کو محفوظ علاقوں میں تبدیل کر دیں گے۔

ہفتہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی شروع کر دی ہے۔ جنہیں ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں بچھا رکھا تھا۔

ٹرمپ نے کہا اب بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ یہ بارودی سرنگیں ایران نے 28 فروری کے بعد سے آبنائے ہرمز میں بچھائی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں