بنجمن نیتن یاھو کی جنوبی لبنان میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کی دھمکی

شمالی اسرائیل کے شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر جنوبی لیطانی کے باسیوں کو واپس نہیں آنے دیا جائے گا:یسرائیل کاٹز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں نام نہاد "سکیورٹی زون" کے اندر جنگ اب بھی جاری ہے اور انہوں نے میدان جنگ میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

بنجمن نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے "بہت بڑا کام مکمل کیا اور عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں"۔ ان کے بقول ان کارروائیوں نے "مشرق وسطیٰ کا چہرہ بنیادی طور پر تبدیل کر دیا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج "لبنان کی جانب سے دراندازی کے خطرے کو ناکام بنانے" میں کامیاب رہی ہے۔انہوں نے خطرات کے مقابلے میں اسرائیل کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔

اسرائیلی چینل 14 کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو، وزیر دفاع یسرائيل کاٹز اور چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے جنوبی لبنان کا سکیورٹی دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقے میں افواج کی تعیناتی اور آپریشنل چیلنجز کا میدانی جائزہ لیا۔

اس دورے کے دوران تینوں حکام نے فیلڈ کمانڈرز سے بریفنگ لی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسرائیل خطرات سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے وزیر دفاع یسرائيل کاٹز کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ "لبنان میں جنوبی لیطانی کے رہائشی اس وقت تک واپس نہیں آ سکیں گے جب تک شمالی اسرائیل کے شہریوں کی سکیورٹی کی ضمانت نہیں مل جاتی"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں