فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کو کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ایرانی ہم منصب مسعود پیزشکیان پر امریکہ-ایران جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے جو تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔
فرانسیسی صدر نے پیر کو دونوں رہنماؤں سے بات کرنے کے بعد ایکس پر لکھا، "میں نے اسلام آباد میں معطل شدہ مذاکرات کی بحالی، غلط فہمیاں دور کرنے اور مزید کشیدگی سے بچنے پر زور دیا۔"
انہوں نے کہا کہ "یہ بات خاص طور پر ضروری ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کا سختی سے احترام کریں اور اس میں لبنان بھی شامل ہو"۔
Yesterday, I spoke with Iranian President Massoud Pezeshkian, as well as with U.S. President Donald Trump.
— Emmanuel Macron (@EmmanuelMacron) April 14, 2026
I urged the resumption of the negotiations suspended in Islamabad, the clearing up of misunderstandings, and the avoidance of any further escalation.…
"یہ بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ آبنائے ہرمز کو غیر مشروط طور پر بغیر کسی پابندی یا ٹول کے جلد از جلد دوبارہ کھول دیا جائے،" انہوں نے تیل اور گیس کی ترسیل کے اہم تجارتی راستے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا جہاں تنازعہ کے آغاز سے جہازرانی تعطل کا شکار ہے۔
میکرون کے دفتر نے منگل کے اوائل میں کہا کہ فرانس اور برطانیہ جمعے کو ان ممالک کی ایک ویڈیو کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کریں گے جو آبنائے کو محفوظ بنانے کی غرض سے ایک "خالص دفاعی مشن" میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمپ نے پیر سے آبنائے کے ساتھ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اعلان کیا۔
انہوں نے ایسا اس وقت کیا ہے جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں ایک وفد نے پاکستان میں ایرانی حکام سے ملاقات کی لیکن جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی معاہدہ کیے بغیر مذاکرات ختم ہو گئے۔
-
قطر: ایرانی حملے روکنے کے لیے فنڈز کی ادائیگی پر ایران سے کوئی بات نہیں ہوئی
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے منگل کو کہا ہے کہ قطر پر ایرانی حملے روکنے کے لیے ...
مشرق وسطی -
ایران میں ہمارا مشن ابھی ختم نہیں ہوا ... موساد کے نئے سربراہ کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ پر اپنے پہلے تبصرے میں اسرائیلی موساد کے نئے سربراہ رومان ...
مشرق وسطی -
ہمارے پاس زمینی متبادل ہیں... ایرانی وزارت داخلہ کا ملکی بندرگاہوں کے محاصرے پر جواب
ایران کی بندرگاہوں کے امریکی بحری محاصرے کے دوسرے روز ایرانی وزارتِ داخلہ نے اس ...
بين الاقوامى