ریاض ایکسپو 2030 سعودی عرب نے بین الاقوامی نمائشوں کے بیورو کو آگاہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب نے پیرس میں منعقدہ بین الاقوامی نمائشوں کے بیورو (BIE) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ایکسپو 2030 ریاض سے متعلق تازہ پیش رفت اور اہم کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

اجلاس کی صدارت وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور اور ایکسپو 2030 ریاض کے کمشنر جنرل عادل الجبیر نے کی، جس میں سعودی وفد نے منصوبے کے مختلف مراحل، تعمیراتی کاموں، بنیادی ڈھانچے اور ماسٹر پلان کی تفصیلات پیش کیں۔

وفد نے کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ ایکسپو 2030 ریاض کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، خاص طور پر انفراسٹرکچر، تعمیرات، ڈیزائن اور مارکیٹنگ سرگرمیوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایکسپو سائٹ تقریباً 6 ملین مربع میٹر پر محیط ہوگی، جس میں مختلف موضوعاتی زونز قائم کیے جائیں گے، جن میں ٹیکنالوجی، پائیداری اور خوشحال معاشرے شامل ہیں۔ ہر ملک کو اپنا علیحدہ پویلین دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی ترقی اور وژن پیش کر سکے۔

سعودی عرب نے اجلاس میں بتایا کہ اب تک منصوبے میں 25 فیصد ہمواری (لیولنگ) کا کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر 2026 کی دوسری سہ ماہی میں شروع ہوگی۔

مزید بتایا گیا کہ ایکسپو 2030 کے بعد اس مقام کو ایک عالمی رہائشی اور ثقافتی گاؤں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے، جس میں رہائشی یونٹس، تفریحی مراکز اور اقتصادی زونز شامل ہوں گے۔

وفد نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف ممالک کی جانب سے شرکت کی تصدیق سعودی عرب پر عالمی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے اور یہ ایک شاندار اور غیر معمولی عالمی ایونٹ کے انعقاد کی تیاریوں کو ظاہر کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں