لبنان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ نے منگل کے روز رپورٹ کیا ہے کہ 2 مارچ سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے 2454 لبنانیوں کو قتل کر دیا ہے۔ تاہم ان دنوں دس روز کے لیے ایک کمزور سی جنگ بندی جاری ہے۔ یہ عارضی جنگ بندی صدر ٹرمپ کی ہدایت پر کی گئی ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کے مطابق اب تک کی جنگ کے دوران زخمی ہونے والے لبنانیوں کی تعداد 7658 ہو چکی ہے۔ اس یونٹ نے جنگی حملوں کی زد میں رہنے والے لبنانی علاقوں میں ریسکیو آپریشنز جاری رکھتے ہوئے ملبے تلے سے لاشیں نکالنے اور زخمیوں کو علاج کی سہولیات کی فراہمی کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔