سعودی عرب : حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری
گذشتہ سال 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد نے بغیر پرمٹ حج کی کوشش کی تھی
سعودی عرب میں سکیورٹی اداروں نے حج کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرفتاریوں کی مہم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس کے تحت حال ہی میں مملکت میں مقیم انڈونیشیائی شہریت کے حامل 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان افراد نے سوشل میڈیا کے ذریعے حج کی فرضی اور گمراہ کن خدمات کے اشتہارات پھیلا کر دھوکا دہی اور جعل سازی کا ارتکاب کیا تھا۔ ان کے قبضے سے نقدی، کمپیوٹر اور حج کے جعلی کارڈز برآمد ہوئے۔ مذکورہ افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
📹 دوريات الأمن بالعاصمة المقدسة تقبض على (3) مقيمين لارتكابهم عمليات نصب واحتيال بنشر إعلانات تقديم خدمات حج وهمية ومضللة عبر مواقع التواصل الاجتماعي.#لا_حج_بلا_تصريح pic.twitter.com/kw1cVnAW6s
— الأمن العام (@security_gov) April 29, 2026
حج پرمٹ ہجوم کے انتظام اور حجاج کی ایسی متوازن نقل و حرکت میں معاون ثابت ہوتا ہے جس سے متعین مقامات اور اوقات میں فیلڈ سروسز کی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر غیر لائسنس یافتہ ٹور آپریٹرز اور گمراہ کن اشتہارات کے پیچھے چلنے سے خبردار بھی کیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ وہ شعور بیدار کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر حج امور کے دفاتر کے ساتھ مستقل رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔
#وزارة_الداخلية تعلن العقوبات التي ستطبق بحق مخالفي التعليمات التي تقضي بالحصول على تصريح لأداء الحج ومن يسهل لهم ارتكاب مخالفتهم.#لا_حج_بلا_تصريح pic.twitter.com/218HUhGDM8
— وزارة الداخلية 🇸🇦 (@MOISaudiArabia) April 14, 2026
گذشتہ سال سعودی سکیورٹی اداروں نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد کو مکہ سے باہر نکالا اور حج سیزن کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے نئی قانون سازی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
سکیورٹی اداروں نے تمام افراد سے حج کے قوانین اور ہدایات کی پابندی کرنے کی اپیل کی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی صوبے میں (911) پر، جبکہ مملکت کے باقی صوبوں میں (999) پر دینے کی ہدایت کی ہے۔