انسانی ہمدردی کی جھلک نے دھوم مچا دی... شامی وزیر نے معمر خاتون کے ہاتھ چُومے

خاتون نے ان سے مصافحہ کرنے کی درخواست کی، تو انہوں نے قدر دانی کے اشارے سے سلام کا جواب دیا اور پھر جھک کر ان کے ہاتھ کا بوسہ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام میں صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ایک وڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے جس میں شام کے وزیر برائے انتظامِ ہنگامی حالات و آفات رائد الصالح ایک معمر خاتون سے ملاقات کے دوران نظر آ رہے ہیں، جہاں انہوں نے احترام کے ساتھ سلام کرنے کے بعد ان کے ہاتھ کا بوسہ لیا۔ اس منظر کو سوشل میڈیا صارفین کے بیچ بڑے پیمانے پر پزیرائی ملی ہے۔

وڈیو میں وزیر کو صوبہ ادلب کے دیہی علاقوں میں واقع کیمپوں کے دورے کے دوران دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کی ملاقات ایک خاتون سے ہوئی جنہوں نے ان سے مصافحہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ اس پر انہوں نے قدر دانی کے اشارے کے ساتھ سلام کا جواب دیا اور پھر جھک کر ان کے ہاتھ کا بوسہ لیا۔
یہ کلپ ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر نمایاں طور پر وائرل ہوا ہے اور اس رویے کی بڑے پیمانے پر تعریف کی جا رہی ہے۔

رائد الصالح نے صوبہ ادلب کے گورنر محمد عبد الرحمن اور شام میں اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ ہیومنٹیرین کوآرڈینیٹر ناتالی فوستیہ کے ساتھ ادلب میں کیمپوں کی صورت حال اور بے گھر افراد کی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے انسانی ہمدردی کے جوابی پلان کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں گذشتہ عرصے کے دوران صوبے میں نافذ کیے گئے اہم منصوبوں اور خدمات کے ساتھ ساتھ صحت اور خدمات کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر بات کی گئی تاکہ موجودہ مرحلے میں آبادی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں