ایک اسرائیلی عدالت نے غزہ جانے والے فلوٹیلا کے دو غیر ملکی کارکنان کی حراست میں اتوار تک توسیع کر دی ہے، ان کی نمائندگی کرنے والے انسانی حقوق کے ایک گروپ نے کہا جیسا کہ حکام اس جوڑے سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ہسپانوی شہری سیف ابو کیشک اور برازیلین شہری تھیاگو اویلا منگل کے روز اپنی دوسری سماعت کے لیے اشکیلون شہر کی ایک عدالت میں پیش ہوئے۔ انہیں گذشتہ ہفتے تفتیش کے لیے اسرائیل لایا گیا تھا۔
جنوبی اسرائیلی شہر کی ایک جیل میں قید یہ دونوں افراد غزہ جانے والے ایک بحری بیڑے پر سوار درجنوں کارکنان میں شامل تھے جنہیں جمعرات کی صبح یونان کے ساحل کے قریب اسرائیلی افواج نے روک لیا تھا۔
اتوار کو پہلی سماعت میں عدالت نے ان کی حراست میں دو دن کی توسیع کر دی تھی۔ منگل کو دوسری سماعت ہوئی جہاں دونوں پیروں میں بیڑیوں کے ساتھ پیش ہوئے۔
اسرائیل کے انسانی حقوق کے گروپ عدلہ نے کہا کہ دونوں کارکنان بھوک ہڑتال پر تھے اور منگل کو (آج) ان کے احتجاج کا چھٹا دن ہے۔ گروپ نے الزام لگایا کہ جوڑے کو حراست میں جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اے ایف پی کے ایک صحافی نے دونوں کارکنان کو کمرۂ عدالت میں دیکھا۔
بدسلوکی کے دعوے
عدلہ نے کہا، ابو کیشک اور اویلا دونوں کو تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کے سیلوں میں ہر وقت "تیز روشنی" جلتی رہتی ہے جبکہ اویلا کو "انتہائی سرد درجہ حرارت" میں رکھا جا رہا ہے۔
گروپ نے کہا، "جب بھی انہیں اپنے سیلوں سے باہر منتقل کیا جاتا ہے بشمول طبی معائنے کے لیے تو ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوتی ہے۔"
اسرائیلی حکام نے بدسلوکی کے دعوے مسترد کر دیے ہیں۔
اتوار کی سماعت میں عدلہ نے کہا کہ ریاستی اٹارنی نے ان جرائم کی ایک فہرست پیش کی جن کا جوڑے پر الزام لگایا گیا تھا۔ ان میں "جنگ کے وقت دشمن کی مدد کرنا" اور "دہشت گرد تنظیم کی رکنیت اور اسے خدمات فراہم کرنا" شامل تھے۔
لیکن عدلہ کے وکلاء نے ریاست کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں دو کارکنان کا "غیر قانونی اغوا" ہوا۔
اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ دونوں افراد پاپولر کانفرنس فار پالیسٹینیئنز ابروڈ (پی سی پی اے) سے وابستہ تھے جس پر واشنگٹن نے فلسطینی گروپ حماس کی جانب سے "خفیہ طور پر کام" کرنے کا الزام لگایا ہے۔
وزارت نے کہا کہ ابو کیشک پی سی پی اے کے ایک سرکردہ رکن تھے اور اویلا بھی اس گروپ سے منسلک تھے اور ان پر "غیر قانونی سرگرمیوں کا شبہ تھا۔"
غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے اور تباہ شدہ فلسطینی علاقے میں انسانی امداد پہنچانے کی غرض سے فلوٹیلا کے جہاز فرانس، سپین اور اٹلی سے روانہ ہوئے تھے لیکن انہیں یونان کے ساحل کے قریب اسرائیلی فوج نے روک لیا۔
-
اسرائیل کی جنوبی لبنان کے چار دیہاتوں کو تنبیہ، فضائی حملے جاری
لبنان پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں کے تسلسل میں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس ...
مشرق وسطی -
اٹلی نے فلوٹیلا کارکنان کی اسرائیلی حراست کی تحقیقات شروع کر دیں
غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا پر اسرائیلی افواج کے چھاپے کے بعد اطالوی میڈیا نے پیر ...
مشرق وسطی -
اسرائیل : نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات میں عبوری ریلیف ، بغیر وجہ بتائے سماعت ملتوی
اسرائیلی عدالت میں پیر کا دن وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے ...
مشرق وسطی