امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی عسکری صلاحیتوں کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو سفید جھنڈا لہرا کر ہتھیار ڈال دینے چاہئیں لیکن شدید انا اس کی راہ میں حائل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قائدین چالیں چل رہے ہیں لیکن وہ حقیقت میں ایک معاہدہ چاہتے ہیں۔
اوول آفس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی فوج کی صلاحیتیں اس حد تک گر چکی ہیں کہ اب وہ صرف فضول بندوقیں چلا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران اپنی عوامی دھمکیوں کے باوجود خفیہ طور پر کسی سمجھوتے تک پہنچنے کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کھیل کھیل رہے ہیں لیکن میں آپ کو بتا دوں کہ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ اور ایسا کون نہیں چاہے گا جب اس کی فوج مکمل طور پر ختم ہو چکی ہو؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے میں ایرانی بندرگاہوں کے امریکی محاصرے کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فولاد کے ایک ٹکڑے کی طرح مضبوط ہے۔ اس محاصرے کو کوئی چیلنج نہیں کرے گا اور میرا خیال ہے کہ یہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کب یہ سمجھیں گے کہ ایران کے اقدامات جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں تو ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ ٹھیک ہے آپ کو معلوم ہو جائے گا کیونکہ میں آپ کو بتا دوں گا، انہیں بخوبی علم ہے کہ انہیں کیا نہیں کرنا چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ہتھیار ڈالنے کے لیے سفید جھنڈا تیار رکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ حقیقی لڑائی ہوتی تو وہ اب تک اسے روک چکے ہوتے۔
-
ایران کے خلاف جنگ کا فیصلہ صدر ٹرمپ کے ہاتھ میں ہے:امریکی وزیر دفاع
امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان ...
بين الاقوامى -
جنگ نہیں مگر ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ تہران کے خلاف جنگ کے حامی نہیں ...
بين الاقوامى -
نیک نیتی سے معاہدہ یا دوبارہ جنگ، ٹرمپ نے ایران کو آپشنز دیدیں
ایران نے امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو اسے نیست و نابود کر دیا جائے گا: امریکی صدر
مشرق وسطی