حزب اللہ کی رضوان فورس کا کمانڈر بھی قتل کر دیا : نیتن یاہو کا ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی فوج کی ایک اور بڑی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہدف بنا کر حزب اللہ کی رضوان فورس کے کمانڈر کو قتل کر دیا ہے۔ حالیہ مہینوں سے اسرائیل کی لبنان میں جنگ کے دوران اسرائیل ریاست کی حزب اللہ شخصیت کو قتل کر کے اپنی نوعیت کی شاید پہلی کامیابی ہے۔

اسرائیلی ریاست کی یہ روایت ہے کہ وہ دوسرے ملکوں میں جس شخص کو جب چاہے آزادانہ قتل کرنے کی دھمکی بھی دیتی ہے اور پھر قتل بھی کروا دیتی ہے۔ ایران کے خلاف امریکہ کے ساتھ اپنی مشترکہ جنگ جس کا آغاز 28 فروری کو کیا گیا تھا اس میں ایران کے سپریم لیڈر سمیت کئی اہم عہدے داروں کو قتل کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید کئی کی فہرست تیار ہے۔

بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ کی رضوان فورس کے کمانڈر کو بیروت کے مضافات میں قتل کیا گیا ہے۔ جس کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خود بدھ کے روز اعلان کیا ہے۔ سعلاقے میں اس نوعیت کا یہ بڑا واقعہ رواں ماہ کے دوران پہلا واقعہ ہے کیونکہ اسرائیل نے اپنے جنگی شراکت دار امریکہ کے کہنے پر بظاہر لبنان کے خلاف اپنی جنگ بھی روک رکھی ہے۔ کہ ان دنوں جنگ بندی چل رہی ہے۔

نیتن یاہو نے کہا ان کی ریاستی فوج نے اس حزب اللہ کمانڈر کو قتل کیا ہے۔ حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے 'اے ایف پی' کو بتایا مالک بلوط رضوان فورس کے آپریشنل کمانڈر تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے قتل کیا ہے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنس 'نیشنل نیوز ایجنسی' نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے حزب اللہ کے اہم گڑھ کو بیروت کے نزدیک نشانہ بنایا اور غوبیری کوقتل کیا۔ بیروت اور اس کے مضافات کو اسرائیلی فوج نے ایک عرصے سے اپنی بمباری کا ہدف بنا کر حملے کرنا شروع کر رکھے ہیں۔

'اے ایف پی' کے ایک صحافی نے علاقے سے دھواں اٹھتے بھی دیکھا ہے۔ بدھ کے روز اسرائیل کا یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب صدر ٹرمپ نے امن کے حصول کے لیے بیان دیا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کا یہ بہت اچھا موقع ہو گا۔

اسرائیل ایران جنگ کے تیسرے روز یعنی 2 مارچ سے لبنان میں بھی جنگ شروع کر دی گئی تھی۔ البتہ 17 اپریل کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا جو اعلان کی حد تک چل رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں