ایران : انسانی حقوق کے لیے سرگرم خاتون وکیل ضمانت پر رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک خاتون وکیل نسرین ستودہ کو بدھ کے روز ضمانت پر رہا کیا ہے۔ انہیں اپریل کے شروع میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون وکیل ایران کے خلاف بدترین امریکی و اسرائیلی جنگ کے دنوں میں گرفتار کی گئی تھی۔ ان کی بیٹی نے یہ بات بدھ کے روز ایرانی نیوز ایجنسیز کو بتائی ہے۔

ایرانی اعلیٰ سیکیورٹی ادارے سے وابستہ نورنیوز نے کہا کہ ستودہ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ ستودہ کی بیٹی مہرواہ نے اپنی والدہ کی ضمانت پر رہائی کی تصدیق سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کی ہے۔ یاد رہے ستودہ کو 2012 میں یورپی پارلیمان سے سخاروف پرائز بھی مل چکا ہے۔ حالیہ گرفتاری سے قبل بھی انہیں سیکیورٹی الزامات کے تحت جیل بھیجا گیا ہے۔

دوسری جانب نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی کے خاندان کے زیر انتظام فاؤنڈیشن نے بتایا ہے کہ نرگس کو ملنے والی سزا میں ضمانت کے بدلے معطلی کے بعد تہران کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں