کے ایس ریلیف کی یمن میں امدادی کوششوں میں توسیع

صحت و علاج، روزگار اور تعلیم کی بحالی کے متعدد منصوبے جاری ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی پریس ایجنسی کی اطلاعات کے مطابق سعودی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف نے صحت، تعلیم اور روزگار کے نئے منصوبوں کے ساتھ یمن میں انسانی بنیادوں پر اپنی کارروائیوں کو توسیع دی ہے۔

صحت کے تازہ ترین اقدام میں کے ایس ریلیف نے کہا کہ یمن میں ہیضے کے خلاف اس کے ہنگامی منصوبے کے تحت 15 اور 21 اپریل کے درمیان 7,155 افراد کو طبی خدمات فراہم کی گئیں۔

ایس پی اے نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ ان علاقوں کے لیے ہے جو وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور اس کا مقصد حفاظتی اور علاجی اقدامات کے ذریعے انفیکشن کم کرنا ہے۔

اس اقدام میں فضائی اور زمینی بندرگاہوں پر مسافروں کی نگرانی کے لیے خصوصی طبی ٹیموں کا استعمال شامل ہے جبکہ طبی کارکنان کے لیے صحت کی سہولیات کو اینٹی بائیوٹکس، جراثیم کش مواد اور حفاظتی آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ پروگرام ہیضے کی علاج گاہوں میں بستروں کی گنجائش بڑھا رہا ہے۔

کے ایس ریلیف نے کہا، یہ منصوبہ یمن کے شعبہ صحت کے لیے سعودی عرب کی وسیع تر انسانی امداد اور متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مچھلی منڈی اور سبزی منڈی کا قیام

اس کے علاوہ کے ایس ریلیف نے ایک پائیدار زراعت اور ماہی گیری کو بااختیار بنانے کے اقدام میں یمن کی المہرۃ گورنری میں مچھلی اور سبزی کے لیے منڈیوں کی بحالی کے دو منصوبے شروع کیے ہیں۔

ان منصوبوں میں مارکیٹ کے اگلے حصے کی تزئین و آرائش، نئی دکانوں کا قیام، پانی، سیوریج اور بجلی کا نظام بہتر کرنا اور سبزی منڈی میں سایہ دار ڈھانچے کی تنصیب شامل ہے۔

مقامی حکام نے کہا، اپ گریڈ سے ماہی گیروں اور دکانداروں کے روزگار کو سہارا ملے گا اور رہائشیوں کے لیے خدمات میں بہتری آئے گی۔

کے ایس ریلیف نے کہا، ان منصوبوں کا مقصد زرعی اور ماہی گیری کی پیداوار کو مضبوط بنانا، منڈی تک رسائی کو بہتر بنانا اور یمن میں پائیدار اقتصادی استحکام میں کردار ادا کرنا ہے۔

تعلیمی خدمات کی معاونت

ایک اور اقدام کے تحت کے ایس ریلیف نے بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت کے تعاون سے تعلیمی خدمات کی حمایت اور یمن کے تعلیمی شعبے کی بحالی کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا۔

اس میں عدن، لحج اور تعز گورنریوں میں 12 سکولوں کی بحالی اور توسیع شامل ہے اور 44 کلاس رومز کی تعمیر اور 120 کلاس رومز اور 10 لیبارٹریز کو بحال کرنے کا منصوبہ ہے۔

کئی تعلیمی اور خدماتی سہولیات بھی قائم یا انہیں بحال کیا جائے گا جبکہ آٹھ اسکولوں کو شمسی توانائی کے نظام سے لیس اور تعلیمی و انتظامی ذرائع سے آراستہ کیا جائے گا۔

اس منصوبے سے تقریباً 18,000 طلباء کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

یمنی تعلیمی حکام نے کہا کہ اس اقدام سے ملک کے تعلیمی نظام کو مستحکم کرنے اور سرکاری سکولوں کے حالات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں