جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جنوبی لبنان میں فضائی کارروائیاں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دو روز قبل جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر ایک سلسلہ وار فضائی حملے کیے ہیں۔

پیر کے روز ہونے والے ان حملوں میں تبنین، مجدل سلم اور الزہرانی کے علاقے نشانہ بنے، جیسا کہ ''العربیہ'' کی نامہ نگار نے رپورٹ کیا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے پریس آفس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے 30 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے کرنے والے حزب اللہ کے کئی جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔



بے گحر افراد کی واپسی نہیں ہو سکی


جنوبی لبنان اور مشرقی بعلبک کے بعض علاقوں پر رات کے وقت اسرائیلی فضائی حملے بھی کیے گئے، جبکہ جنگ بندی میں توسیع گزشتہ رات نصف شب سے نافذ العمل ہو گئی تھی۔

اس کے باوجود صور کے علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری رہیں اور شہریوں میں خوف کے باعث اپنے علاقوں کو واپس جانے کا رجحان نہیں دیکھا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ہر جنگ بندی کے دوران ایسے حملوں کے خدشے کے باعث بے گھر افراد کی واپسی متاثر ہوتی ہے۔

گزشتہ جمعہ کو واشنگٹن نے اعلان کیا تھا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں 45 دن کی توسیع کر دی گئی ہے، جو دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد طے پائی۔



مزید بتایا گیا کہ 29 مئی کو امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی مذاکرات کا آغاز ہوگا، جس میں فوجی وفود شریک ہوں گے، جبکہ سیاسی مذاکرات 2 اور 3 جون کو دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 16 اپریل کی نصف شب سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بعد میں اس میں مزید توسیع کی گئی۔

تاہم اس کے باوجود جنوبی لبنان اور بعلبک میں حملے جاری رہے، جبکہ حزب اللہ کی جانب سے بھی شمالی اسرائیل اور جنوبی سرحدی علاقوں میں کارروائیاں جاری رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں