مصر کے جنوبی صوبے اسیوط میں ایک مسلح شخص نے آٹھ افراد کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا۔ بعد ازاں اسے سکیورٹی فورسز نے گولی مار دی۔
مصر کی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پیر کو ابانوب کے علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ آور نے ایک مصروف ٹرانسپورٹ مرکز میں ایک گاڑی سے فائرنگ کر دی۔
حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حملہ آور قاہرہ کے ایک نفسیاتی ہسپتال میں زیرِ علاج تھا۔ فائرنگ کا کوئی محرک نہیں بتایا گیا۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔ افسران نے ایک مشتبہ شخص کی شناخت کی لیکن وہ قریبی کھیتوں کی طرف فرار ہو گیا۔
پولیس نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے اس کا سراغ لگایا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ وزارت نے بتایا کہ جب مشتبہ شخص کو احساس ہوا کہ سیکورٹی فورسز اس کے قریب آرہی تھیں تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران وہ ہلاک ہو گیا۔
سوشل میڈیا کی ویڈیوز میں ایمبولینسوں کو آتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ اردگرد ہجوم جمع تھا۔
ایک کلپ میں ایک شخص کو دکھایا گیا جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہی حملہ آور تھا۔ وہ ایک ایس یو وی گاڑی کے برابر رائفل تھامے اور روایتی مصری جلابیہ پہنے کھڑا تھا۔
-
مصر میں غیر ملکیوں کی رہائش کو منظم کرنے کے لیے نیا فیصلہ جاری
نئی ہدایات کے تحت مصری حکام نے ملک میں مقیم تمام غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ جلد از ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کے ساتھ جنگ روکنے کا ناممکن کام ممکن بنانے کی کوشش ہے : صدر جوزف عون
لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ روکنے کے ایک غیر ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 25 مقامات پر حملے کا اعلان
جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتیں ... اور 12 دیہات خالی کرنے کے ...
بين الاقوامى