حج کو سیاست سے آلودہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دیں گے : سعودی عرب
سکیورٹی اداروں کا مربوط حفاظتی منصوبوں کے تحت اپنے فرائض پر عمل درآمد کا آغاز
سعودی عرب نے حج کو سیاست کی لہر میں لانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف پوری سختی سے کھڑے ہونے کا عزم دہرایا ہے۔ سکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی کا پورا نظام منظور شدہ منصوبوں کے مطابق اعلیٰ ترین میدانی انضمام اور تیاری کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں کے امن، سلامتی اور آرام کو یقینی بنایا جا سکے۔
سعودی وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے مکہ مکرمہ میں حج سکیورٹی فورسز کی سالانہ تقریب کے دوران اس سال کے حج سیزن کے تنظیمی اور زمینی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے فورسز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر اور حج سکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے تاکید کی کہ قیادت نے حجاج کی خدمت کے لیے تمام وسائل وقف کر دیے ہیں۔ اس کی بدولت سعودی عرب ہجوم کے انتظام میں ایک جدید عالمی ماڈل بن چکا ہے تاکہ حجاج امن و سکون کے ساتھ مناسک ادا کر سکیں۔
قوات أمن الحج .. رجالٌ للميدان وطمأنينةٌ للحجاج.#حياكم_الله pic.twitter.com/SIJr18bRqf
— الأمن العام (@security_gov) May 21, 2026
انھوں نے بتایا کہ اس سیزن کے منصوبے گذشتہ تجربات اور مختلف مفروضوں کے پیشِ نظر تیار کیے گئے ہیں تاکہ مکہ مکرمہ، مقدس مقامات، مدینہ منورہ اور حجاج کے تمام راستوں پر ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ حج کا سکیورٹی نظام جدید ٹیکنالوجیز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز سے لیس ہے، جو تیز رفتار فیصلہ سازی اور مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھاتا ہے۔ انھوں نے دوبارہ اصرار کیا کہ حج میں کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت، حجاج کے امن میں خلل ڈالنے یا مناسک کی ادائیگی کو خراب کرنے کی کوششوں کو سختی سے روکا جائے گا۔
📹 جاهزية تامة لـ #قوات_أمن_الحج .
— الأمن العام (@security_gov) May 22, 2026
#حياكم_الله pic.twitter.com/imxvAHDPML
اس سالانہ تقریب میں سکیورٹی فورسز کی آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے فیلڈ مشقیں کی گئیں اور جدید ترین آلات، سکیورٹی گاڑیوں اور سکیورٹی ایوی ایشن کا مظاہرہ کیا گیا۔
بتوجيهات سيدي خادم الحرمين الشريفين وسمو سيدي ولي العهد رئيس مجلس الوزراء -أيدهما الله- شهدت اليوم خلال حفل استعراض قوات أمن الحج مستوى الجاهزية العالية لقواتنا المشاركة في مهمة حج هذا العام، ضمن منظومة أمنية متكاملة، تهدف إلى حفظ أمن وسلامة حجاج بيت الله الحرام، وتمكينهم من أداء… pic.twitter.com/izZFeFMSV0
— عبدالعزيز بن سعود بن نايف Abdulaziz bin Saud (@AbdulazizSNA) May 21, 2026
اس کے بعد سعودی وزیر داخلہ نے مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات کے روئل کمیشن کے جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر کا میدانی دورہ کیا، جہاں انھوں نے آپریشنل سسٹم، ڈیجیٹل تبدیلی کے پروگراموں اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی اسمارٹ ٹیکنالوجیز کا معائنہ کیا۔
انھوں نے ٹرانسپورٹ کی روانی اور فوری رد عمل کو بہتر بنانے کے لیے لائیو ڈیٹا اور اسمارٹ تجزیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا تاکہ اللہ کے مہمانوں کے نقل و حمل کو آسان بنا کر ان کے سفر کے تجربے کو مزید بہتر کیا جا سکے۔