سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو آج قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران سعودی عرب اور قطر کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
قطری خبر رساں ایجنسی کے مطابق گفتگو میں متعدد علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں اور سیاسی حل کو فروغ دینے پر بھی آراء کا تبادلہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بحران کی بنیادی وجوہات کے حل اور خطے میں دیرپا امن و سلامتی کے قیام کے لیے جامع اور مستقل حل ضروری ہیں۔