آئل اور ایل این جی ٹینکرز کا ہرمز سے خروج، پاکستان اور چین کی طرف عازمِ سفر
جہازوں کی آمدورفت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے تین ٹینکر گذرے جو پاکستان، چین اور بھارت جا رہے تھے اور ساتھ ہی عراقی خام تیل کا چین جانے والا ایک سپر ٹینکر جو تقریباً تین ماہ تک پھنسا ہوا تھا۔
اس ماہ معدودے چند ٹینکرز خلیج سے نکلے ہیں
اس ماہ خلیج سے نکلنے والے معدودے چند سپر ٹینکرز کے ساتھ دیگر بحری جہاز خلیج عمان سے اس راستے سے نکلے جو ایران نے بحری جہازوں کو استعمال کرنے کا حکم دیا ہے۔ گذشتہ ہفتے تین بہت بڑے خام تیل بردار جہازوں (وی ایل سی سیز) نے چھے ملین بیرل خام تیل کے ساتھ چین اور جنوبی کوریا کا رخ کیا۔
ایل این جی ٹینکر فویرط نے پیر کے روز آبنائے ہرمز کو عبور کیا اور توقع ہے کہ منگل کو پاکستان میں اپنا مال اتارے گا، یہ بات ایل ایس ای جی اور کیپلر شپنگ ڈیٹا سے معلوم ہوئی۔
ایل این جی ٹینکر الریان بھی آبی گذرگاہ سے گذر گیا ہے۔ الریان کے مالک قطر انرجی نے دفتری اوقات کے باہر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) کے زیرِ انتظام ایک ٹینکر بھی آبنائے عبور کر گیا۔
علاوہ ازیں وی ایل سی سی ایگل ویرونا جو ہفتے کے روز آبنائے سے نکلا، توقع ہے کہ 12 جون کو مشرقی چین میں ننگبو بندرگاہ پہنچ جائے گا۔
دو ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ایگل ویرونا ان سات جہازوں میں شامل تھا جن کے لیے ملائیشیا نے راہداری کی اجازت مانگی تھی۔ اس کے بعد سے پانچ بحری جہاز آبی گذرگاہ سے نکل چکے ہیں جبکہ دو مزید خلیج میں موجود ہیں۔
جنگ شروع ہونے سے پہلے آبنائے سے روزانہ اوسطاً 125 سے 140 جہازوں کی آمدورفت ہوا کرتی تھی۔ خلیج میں سینکڑوں بحری جہازوں پر تقریباً 20,000 سمندری ملاح اور عملے کے ارکان بدستور پھنسے ہوئے ہیں۔
-
شی کی پاکستان سے 'ناقابلِ شکست' تعلقات کا خیرمقدم، ایران امن کوششوں میں کردار کی تعریف
چین کے صدر شی جن پنگ نے پیر کے روز پاکستان سے بیجنگ کی "ناقابلِ شکست" دوستی کو ...
بين الاقوامى -
پاکستان کا اصرار ہے کہ بیجنگ امریکہ اور ایران کے درمیان کسی بھی معاہدے کی ضمانت دے
پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر جو امریکی ایرانی بات چیت میں مذاکرات کار ہیں، چین پہنچ ...
بين الاقوامى -
نیتن یاہو ایران پر حملے کا امکان برقرار رکھنا چاہتے : اسرائیلی ذمے داران
ایک امریکی عہدے دار کے مطابق ہم آبنائے ہرمز کے کھلنے کے تناسب سے ایران پر ناکہ ...
بين الاقوامى