کویت میں شدید گرمی کے باعث دوپہر میں ڈیلیوری بائیکس چلانے پر پابندی عائد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت کی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اشیائے صرف کی ڈیلیوری کرنے والی موٹر سائیکلوں کے استعمال پر یکم جون 2026 سے 31 اگست 2026 تک روزانہ صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک ملک بھر کی تمام سڑکوں اور مختلف علاقوں میں پابندی عائد رہے گی۔

وزارت کے مطابق یہ اقدام پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت شدید گرمی کے باعث دوپہر کے اوقات میں کھلی جگہوں پر کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

کویتی اخبار روزنامہ القبس کے مطابق 2026 کے وزارتی فیصلے نمبر 3 کا مقصد کارکنوں کو شدید گرمی اور سخت موسمی حالات سے لاحق خطرات سے محفوظ رکھنا ہے، تاکہ لیبر مارکیٹ سے متعلق قوانین کے مطابق محفوظ اور صحت مند کام کا ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

کویتی وزارتِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بلا کسی نرمی کے کی جائے گی۔

وزارت کے مطابق پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں اجازت نامے کی شرائط کی خلاف ورزی کا اندراج کیا جائے گا۔

وزارت نے کاروباری اداروں اور آجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے کی مکمل پابندی کریں، تاکہ کارکنوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور ملک میں محفوظ کام کے ماحول کے معیار کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں