کےایس ریلیف کاپناہ گاہوں کی امداد کا منصوبہ مکمل،خیبرپختونخوامیں 24,000 سےزیادہ لوگ مستفید

سات اضلاع میں 3500 شیلٹر کٹس تقسیم کیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ (کے پی) میں 24,000 سے زائد افراد کے لیے پناہ گاہوں کا امدادی منصوبہ مکمل کر لیا ہے، یہ بات امدادی ایجنسی نے بدھ کو بتائی۔

حالیہ مہینوں میں کے ایس ریلیف نے پورے ملک میں غذائی امداد کے پروگراموں کی مالی امداد کی ہے، حفاظتی ٹیکوں کی مہمات کی معاونت کی ہے جو لاکھوں بچوں تک پہنچی ہیں اور غربت، نقلِ مکانی اور قدرتی آفات سے متأثرہ کمزور طبقات کے لیے انسانی ہمدردی کے منصوبے جاری رکھے ہیں۔

تازہ ترین منصوبے میں شمال مغربی خیبر پختونخواہ کے سات اضلاع کے کمزور خاندانوں میں 3,500 شیلٹر کٹس تقسیم کی گئیں بشمول سابق قبائلی علاقے جو طویل عرصے سے عسکریت پسندی، نقلِ مکانی اور قدرتی آفات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا، "اس اجتماعی کوشش کے ذریعے کامیابی کے ساتھ 24,129 سے زیادہ افراد تک امداد پہنچی جس سے کمزور طبقات کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کے ایس ریلیف کے غیر متزلزل عزم کی تصدیق ہوتی ہے۔"

نیز کہا، "یہ منصوبہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان بحرانوں اور آفات سے متأثرہ طبقات کی خدمت کے لیے پائیدار انسانی شراکت داری اور یکجہتی کے مضبوط رشتے کی بھی عکاسی کرتا ہے۔"

بیان کے مطابق ہر شیلٹر کٹ میں ایک خیمہ، ایک سولر پینل مع ایل ای ڈی لائٹنگ سسٹم، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک کی چٹائیاں، ایک کچن سیٹ، ایک واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں تاکہ خاندانوں کو ہنگامی حالات میں بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکے۔

یہ امداد اپر کرم، لوئر کرم، مہمند، اورک زئی، شمالی وزیرستان، زیریں جنوبی وزیرستان اور بالائی جنوبی وزیرستان میں پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور مقامی شراکت دار حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے پہنچائی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں