بین الاقوامی جوہری ادارے کے سربراہ کی سعودی عرب آمد ، وزیر خارجہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بین الاقوامی جوہری ادارے ' انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی 'کے سربراہ رافیل گروسی نے بدھ کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے گروسی کا خیر مقدم کیا اور ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر 'نان پرولیفریشن' کے علاوہ جوہری تحفظ اور سلامتی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

'آئی اے ای اے 'کے سربراہ بدھ ہی کے روز متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب پہنچے تھے۔ امارات میں گروسی نے براکہ جوہری پاور پلانٹ کا دورہ کیا جسے پچھلے دنوں ایران نے میزائل حملے سے نشانہ بنایا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں