مکہ میں ان دنوں مسجد حرام کی تاریخ اور تعمیراتی تسلسل کو اجاگر کرنے کے لیے ایک غیر معمولی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نمائش میں ایسے نوادرات بھی رکھے گئے ہیں جو مختلف ادوار میں مسجد حرام کے حالات کو پیش کرتے ہیں۔ اس نمائش سے بھی بھی پتہ چلتا ہے کہ کس دور حکومت میں یا سنہ میں مسجد حرام کی دیکھ بھال، نگہداشت اور اس میں آنے والے حاجیوں کے لیے سہولتوں اور خدمات کا اہتمام کس طرح کیا جاتا تھا۔
نمائش میں کئی ایسی نادر اشیا ہیں جن کا آج تصور نہیں کیا جا سکتا کہ آج جدید ٹیکنالوجی نے چیزوں ، سہولتوں اور خدمات کے پیرائے اور طریقے بدل کے رکھ دیے ہیں۔ البتہ ان سہولیات کے ارتقاء کی ایک کہانی اس نمائش سے ضروری ملتی ہے۔
یہ نمائش مسجد حرام کی تاریخ بھی ظاہر کرتی ہے، مکہ کی تاریخ اور کلچر و ثقافت بھی اور ملکوں ملکوں آنے والے حاجیوں سے متعلق رجحانات کو بھی پیش کرتی ہے۔ اسی طرح مسجد نبوی کی تاریخ اور تعمیر و زیبائیش کے مختلف ادوار کی کہانی بھی جاری نمائش سے خوب سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
نمائش میں پرانی تصاویر کے علاوہ دہائیوں اور صدیوں پرانی ایسی نادر اشیا کو بھی رکھا گیا ہے جن کا آج تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہیں میں ایک چبوترہ بھی عوامی دلچسپی کے لیے رکھا گیا ہے جو سنگ مر مر اور لکڑی کے ایک گول تختے سے ملا کر بنایا گیا ہے۔ یہ چبوترہ حجر اسود کے نزدیک اس سپاہی کے لیے رکھا گیا تھا تاکہ وہ اس پر کھڑا ہو کر رش کے دنوں میں طواف کو زیادہ منظم انداز میں ممکن بنایا جائے۔