کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان لمحات کی وڈیوز جاری کی ہیں جن میں گذشتہ روز (بدھ کو) کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹی ون ٹرمینل بلڈنگ پر ایرانی ڈرون حملے کے ابتدائی مناظر ریکارڈ ہوئے ہیں۔ اتھارٹی نے آج جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، لوگ شدید زخمی ہوئے اور بڑی مادی تباہی پھیلی ہے۔
🚫CLAIM: Iran claimed today that it did not attack the passenger terminal at Kuwait International Airport and damage was instead caused by a U.S. missile interceptor. Totally FALSE.
— U.S. Central Command (@CENTCOM) June 3, 2026
✅TRUTH: Iran struck the civilian airport with drones in a deliberate, calculated, and… pic.twitter.com/OVrzeDibQl
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کل اس حملے کی ذمہ داری سے انکار کیا تھا۔ پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے کہا کہ کویت ایئرپورٹ کے ٹرمینل کو نشانہ بنانے کے حوالے سے ہماری تحقیقات اور جائزے سے یہ واضح ہوا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے اس ہدف کی جانب کوئی میزائل فائر نہیں کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمینل کی تباہی امریکی پیٹریاٹ سسٹم کی غلطی کا نتیجہ ہے، جو ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام ہونے کے بعد ٹرمینل پر گر گئے۔ تاہم اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے کویت میں ایک مختلف مقام یعنی علی السالم ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے جہاں امریکہ کے ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔
ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے اس دعوے کو "مکمل طور پر جھوٹا" قرار دیا کہ وہ اس حملے کی ذمہ دار نہیں ہے۔ سینٹ کام نے تصدیق کی کہ تہران نے ڈرون حملہ کیا جس نے براہ راست شہری ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ سینٹ کام نے "ایکس" پر اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ایرانی دعویٰ کہ نقصان امریکی انٹرسیپٹر میزائل کی وجہ سے ہوا، غلط ہے اور یہ حملہ جان بوجھ کر منصوبہ بندی کے تحت اور بلا جواز تھا۔
یہ پیش رفت کویتی فوج کی جانب سے جاری کردہ اس بیان کے بعد سامنے آئی جس میں تصدیق کی گئی کہ اس نے اپنی سرزمین کو نشانہ بنانے والے 30 ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس ایرانی جارحیت کے نتیجے میں شہری اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی شامل ہے جو مختصر وقت کے لیے بند رہا، اس واقعے میں ایک بھارتی رہائشی ہلاک ہوا۔
اللحظات الأولى للاعتداء الإيراني الغاشم من قبل المسيرات الذي تعرض له مبنى الركاب T1 في مطار الكويت الدولي بتاريخ 3 يونيو 2026 وتسبب بخسائر بالأرواح وإصابات بشرية بليغة وأضرار مادية جسيمة
— الطيران المدني (@Kuwait_DGCA) June 3, 2026
The first moments following the brutal Iranian drone attack on Terminal 1 (T1) at Kuwait… pic.twitter.com/eTzQoVXB4K
کویتی وزارت صحت نے ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں کم از کم 63 افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے، جن میں مسافر اور ملازمین شامل ہیں اور ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ کویتی وزارت خارجہ نے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے ہونے والے ان مسلسل ایرانی حملوں کی مذمت کی اور سفارتی مشنز کو پہنچنے والے نقصان کی طرف بھی اشارہ کیا۔
وزارت نے ایک بیان میں مزید کہا کہ انہوں نے کویت میں ایرانی سفارت خانے کے قائم مقام ناظم الامور حامد حمید یعقوبی فر کو طلب کیا اور انہیں ایران کی جاری جارحیت پر ایک با ضابطہ احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔ اس مراسلے میں سفارت خانے کے عملے کی تعداد میں کمی کا فیصلہ اور ان کے سفارتی مشن کے دو ارکان کو "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دے کر انہیں 24 گھنٹے کے اندر کویت چھوڑنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔
کویتی وزارت صحت نے نشان دہی کی کہ ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں زخمی ہونے والے 63 افراد میں شہری، ایئرپورٹ کا عملہ اور مسافر شامل ہیں۔ زخمیوں میں ہڈیاں ٹوٹنا، سر کی چوٹیں، دماغی نکسیر، اعضاء کا کٹ جانا، دھماکوں سے ہونے والے زخم اور دھوئیں کے باعث دم گھٹنے جیسے شدید اور متعدد طبی مسائل شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ایران پر اسرائیلی و امریکی حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے دوران کویت کا یہ ہوائی اڈہ بار بار ضربوں کی زد میں رہا ہے، جبکہ تہران نے خطے کے مختلف ممالک کی جانب میزائل اور ڈرون داغ کر جوابی کارروائی کی ہے۔