موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کویتی-امریکی ہم آہنگی

دونوں ملکوں نے سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے کوششوں کو فروغ دینے پر زور دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے سرکاری دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔

کویتی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قائم تزویراتی شراکت داری اور دونوں اقوام کے بیچ گہرے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں وزراء نے خطے میں درپیش نازک حالات کے تناظر میں کویتی-امریکی ہم آہنگی کو ہر سطح پر جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے، تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال سے نمٹا جا سکے اور علاقائی سکیورٹی اور استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو فروغ دیا جا سکے۔ اس سے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ اور خطے کی سکیورٹی اور خوش حالی برقرار رہ سکے۔

کویتی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں عہدے داران نے باہمی تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اور خاص طور پر سیاسی، دفاعی، سرمایہ کاری اور ثقافتی شعبوں میں مشترکہ رابطہ کاری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار تعلقات کو مزید نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے۔

دوحہ کے مطابق ملاقات میں کویت کے خلاف ایران کی بار بار ہونے والی "گھناؤنی جارحیت" کی مذمت کی گئی اور اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے کویت کے مکمل حق کی تائید کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں