اٹلی میں سعودی سفارت خانے کا آن لائن سیاحت میں فراڈ کے خلاف انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اٹلی میں سعودی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شعبہ سیاحت میں دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف خبردار کیا۔ سفارت خانے نے سعودی شہریوں پر زور دیا کہ وہ صرف سرکاری اور منظور شدہ سیاحتی کمپنیوں سے ہی معاملات طے کریں۔

سفارت خانے نے غیر لائسنس یافتہ افراد یا کمپنیوں سے معاملات طے کرنے کے خلاف خبردار کیا جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے سیاحوں اور دورے پر آنے والوں کے لیے اپنی خدمات کی تشہیر کرتے ہیں۔ اٹلی کا دورہ کرنے کے خواہش مند شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ رہائش، سفر اور دوروں کی تمام بکنگ سرکاری اور تسلیم شدہ کمپنیوں کے ذریعے کریں تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ ہو اور وہ کسی بھی قسم کی پریشانی یا دھوکہ دہی سے بچ سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں