سوڈان میں دریائے نیل کے کناروں پر تیراکوں کی گھات میں بیٹھی ایک متنازع مچھلی

اسے "الرعاد الكهربائي" (برقی مچھلی) کہا جاتا ہے اور اس کے ظاہر ہونے نے گرمی سے بچنے کے لیے دریا کا رخ کرنے والے نوجوانوں میں خوف پیدا کر دیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 6 منٹ

سوڈان میں دارالحکومت خرطوم کے مختلف علاقوں میں اس متنازع مچھلی کے دیکھے جانے کے بعد دریائے نیل کے کناروں پر "الرعّاد الكهربائي" (برقی مچھلی ) کا نام ایک بار پھر خبروں کی سرخیوں میں واپس آ گیا ہے۔ اس کے ظاہر ہونے سے تیراکوں، خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کو لاحق خطرات کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں جو گرمی سے بچنے کے لیے دریا کا رخ کرتے ہیں۔ ایک طرف مقامی لوگ پانی کے اندر اچانک لگنے والے بجلی کے جھٹکوں کی کہانیاں شیئر کر رہے تھے وہیں دوسری طرف شمال میں زیادہ تشویشناک اعداد و شمار سامنے آ رہے تھے۔ حکام نے صرف دو ماہ کے دوران ڈوبنے کے 41 واقعات ریکارڈ کیے۔ یہ ایک ایسا نتیجہ ہے جس نے نیل کی پٹی کے ساتھ سلامتی کے حوالے سے خدشات پھر پیداکردیے ہیں۔

پراسرار ظہور

گزشتہ چند دنوں کے دوران مقامی گروپس اور رہائشیوں کی شہادتوں نے خرطوم میں مشرقی نیل اور بری کے علاقوں میں "البَرَد" یا "الرعّاد الكهربائي" مچھلیوں کے بار بار دیکھے جانے کی اطلاعات دی ہیں۔ اس نے ان مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے جو مچھلی کی بجلی کے جھٹکے چھوڑنے کی صلاحیت کو جانتے ہیں جو پانی کے اندر تیراک کو چکرا سکتے ہیں۔

اس مچھلی سے براہ راست جڑے دستاویزی حادثات کی کمی کے باوجود اس کا ظاہر ہونا ایک ایسے موسم کے ساتھ ہوا ہے جس میں نیل کا رخ کرنے والوں خاص طور پر بچوں اور نوعمروں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

انتباہ اور الرٹ

ان حالیہ پیش رفتوں کے دوران پچھلے مہینے بری ایمرجنسی روم کی طرف سے جاری کردہ انتباہات کو دوبارہ سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ ان وارننگز میں خاندانوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو کھلے اور غیر نگرانی والے مقامات پر تیرنے سے روکیں جن میں سب سے نمایاں مشرقی خرطوم میں بیچ بری کا علاقہ ہے۔ روم نے اس بات کی تصدیق کی کہ پانی کے اندر اچانک بجلی کے جھٹکوں کا سامنا کرنے سے انسان توازن کھو سکتا ہے یا خوف پیدا ہو سکتا ہے جو چند سیکنڈوں میں ڈوبنے کے حادثے میں بدل سکتا ہے۔

سوالات اٹھاتے ہوئے اعداد و شمار

لیکن کہانی خرطوم کی حدود تک نہیں رکتی شمالی ریاست میں "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے سرکاری اعداد و شمار نے گزشتہ دو ماہ سے لے کر ہفتہ کے روزتک ڈوبنے کی 41 رپورٹس ریکارڈ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ دنقلا میں ساتھ، البرقیق میں چار، دلقو میں دو، حلفا میں دو، القولد میں تین اور مروی میں 7 واقعات رپورٹ ہوئے۔ الدبہ 16 حادثات کے ساتھ فہرست میں سب سے اوپر ہے۔

یہ خوفناک سرکاری اعداد و شمار حادثات کے بڑھنے کی وجوہات کے بارے میں بڑھتے ہوئے سوالات اٹھاتے ہیں خاص طور پر سیلاب کے موسم کے قریب آنے اور نیل میں پانی کی سطح بلند ہونے کے ساتھ خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔ شمالی ریاست کی وزارت تعلیم نے نیل میں تیرنے کی وجہ سے سکول کے طلبہ اور بچوں میں ڈوبنے کے حادثات میں تشویشناک اضافے کا بتایا ہے۔ سول ڈیفنس پولیس نے نیل کی پٹی کے ساتھ 84 خطرناک مقامات کی نشاندہی کا اعلان کیا ہے۔ حکام نے ان مقامات کو انتہائی خطرناک پوائنٹس قرار دیا ہے۔ یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ سیلاب کا موسم قریب آنے کے ساتھ نئے حادثات کا منظر نامہ بھی سامنے آ سکتا ہے۔

میدانی کارروائی

اس صورتحال کے پیش نظر سول ڈیفنس فورسز نے اپنی ٹیموں کو میدان میں اتار دیا ہے جہاں انہوں نے خطرناک مقامات کی نگرانی کرنے اور حادثات کے تکرار کو کم کرنے کے لیے ریاست کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچنگ اور مانیٹرنگ کی کارروائیاں کی ہیں۔ انہوں نے جمعہ کے خطبات کے دوران مساجد کے منبروں کے ذریعے بیداری مہم بھی شروع کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سکولوں کے اندر طلبہ اور نوجوانوں کو آگاہی پروگراموں کے ذریعے متوجہ کیا گیا ہے۔ ان پروگراموں کا مقصد سیلاب کے موسم کے آغاز سے پہلے ان گروپوں تک پہنچنا ہے جنہیں سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ سوڈان میں سالانہ پانی کے حادثات کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

وہ مچھلی جو تیراکوں کو ڈراتی ہے

واضح رہے "السلور الكهربائي" (برقی کیٹ فش) کو مقامی طور پر "البَرَد" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ افریقی میٹھے پانی میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی مشہور ترین مچھلیوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ خاص برقی اعضاء رکھتی ہے جو اسے تیز جھٹکے چھوڑنے کے قابل بناتے ہیں جنہیں وہ شکار اور اپنے دفاع کے لیے استعمال کرتی ہے۔

یہ مچھلی عام طور پر پرسکون اور گدلے پانیوں میں رہتی ہے اور نیل بیسن کے کچھ حصوں اور متعدد افریقی دریاؤں میں پھیلی ہوئی ہے۔ اگرچہ ماہرین اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ڈوبنا اکثر معلوم عوامل سے جڑا ہوتا ہے جیسے کہ لہروں کی طاقت، گہرائی کا تفاوت اور خطرناک علاقوں میں تیرنا لیکن "الرعّاد الكهربائي" کے ظاہر ہونے نے ان خطرات کی فہرست میں ایک نیا عنصر شامل کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں