امریکہ ایران جنگ بندی معاہدہ ، لبنانی صدر کی طرف سے معاہدے کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

لبنان کے صدر جوزف عون نے پیر کے روز امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ بات لبنانی وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے فون پر بات چیت میں کی ہے۔ اس بارے میں لبنانی ایوان صدر نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔

لبنانی لیڈر نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ ایک ایسی مثبت پیش رفت ثابت ہوگا اور اس کے نتیجے میں کشیدگی کو کم کر کے مسائل کے حل کے لیے سفارتی دروازے کھلیں گے۔ لبنان کے وزیر خارجہ کی طرف سے فون کال کے دوران عباس عراقچی نے زور دے کر کہا یہ لبنانی خود مختاری بحال کرنے میں مدد دے گا۔

دوسری جاب اس معاہدے میں کہا جا رہا ہے کہ اس معاہدے کے مطابق اسرائیل کو لبنان سے فوجی انخلا کے لیے نہیں کہا گیا ہے۔ امریکہ کے ایک سینیئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے خلاف اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے۔

معاہدہ جس میں اسرائیل اور حزب اللہ کے خاتمے کی بات کی گئی ہے مگر پھر بھی کئی ایشوز طے نہیں ہو سکے ان میں ایک معاملہ اسرائیلی فوج کا لبنان سے انخلا کا ہے نیز عسکری گروپ حزب اللہ کے لیے ایرانی حمایت کا خاتمہ نہ ہونا ہے۔

امریکی دباؤ کے تحت لبنانی اعلیٰ حکام اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکراتی عمل میں ہیں۔ تاکہ الگ سے ایک معاہدہ اسرائیل کے ساتھ کیا جاسکے۔ لیکن بیروت یہ سمجھتا ہے کہ راتوں رات اعلان کیے گئے امریکہ ایران جنگ بندی معاہدے میں لبنان کو 'سائیڈ لائن' کیا گیا ہے۔

امریکہ ایران معاہدے میں تمام محاذوں پر جنگی خاتمے کا کہا گیا ہے لیکن ان محاذوں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ اگرچہ ثالث ملک کے طور پر پاکستان نے بھی ایران کی طرح لبنان کو اس معاہدے کا حصہ بنانے کا اہتمام کیا ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان اس نئی جنگ کا آغاز 2 مارچ کو ہوا تھا۔ اس جنگ میں بھی اب تک اسرائیل ہزاروں لبنانیوں کا قتل کر چکا ہے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 3700 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ دس لاکھ سے زیادہ لبنانی شہریوں کو اسرائیلی فوج بے گھر کر کے نقل مکانی پر مجبور کر چکی ہے۔

ایک لبنانی عہدے دار نے مغربی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ امریکہ ایران معاہدے کی تفصیلات لبنان کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی ہیں۔ تاہم لبنانی پارلیمنٹ کے حزب اللہ نواز سپیکر نبیہ بیری نے کہا ہے کہ وہ امریکہ و ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں