مسلم ورلڈ لیگ کا جنوب مشرقی ایشیا میں حفاظِ قرآن کے لیے عربی زبان کا اقدام

اس کا مقصد خطے کے حفاظ کی عربی مہارت اور اسلامی نصوص کی فہم بہتر بنانا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مسلم ورلڈ لیگ (رابطہ عالمِ اسلاامی) کے سیکرٹری جنرل شیخ محمد العیسیٰ نے پیر کے روز ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان سکالرز کونسل کے چوتھے فورم کا افتتاح کیا جس میں جنوب مشرقی ایشیا سے سینئر اسلامی سکالرز اور مفتیان یکجا ہوئے۔

اس سال کونسل کی سرگرمیوں کے تحت العیسیٰ نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کی رکن ریاستوں کے حفاظ کے لیے عربی زبان کا ایک نیا پروگرام شروع کیا جس کا مقصد ان کی عربی مہارت کو بہتر اور اسلامی نصوص کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

خطے کے ممتاز حفاظِ قرآن جنہوں نے تنظیم کے گلوبل ٹیکنیکل تلاوتِ قرآن پلیٹ فارم کے ذریعے قرآت میں رسمی اسناد حاصل کیں، ان کے دوسرے گروپ کو بھی اس تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔

قرآنی تعلیم کو فروغ دینے اور جدید تکنیکی پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیکھنے کے روایتی طریقوں کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے یہ سرٹیفیکیشن تنظیم کی کوششوں کا مظہر ہے۔

فورم کے نمایاں شرکاء میں ملائیشیا کے نائب وزیرِ اعظم احمد زاہد حامدی، ملک کے مفتی اعظم احمد فواز فضل اور وزیرِ مذہبی امور محمد نعیم مختار شامل تھے۔

اس تقریب میں آسیان ممالک کے سرکردہ مذہبی سکالرز میں گفتگو ہوئی اور پورے خطے میں اسلامی تعلیم اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

آسیان سکالرز کونسل جنوب مشرقی ایشیا میں مذہبی رہنماؤں کے درمیان تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کام دیتی ہے اور پورے خطے میں تعلیم، اعتدال اور اسلامی سکالرشپ کی مضبوطی پر مرکوز اقدامات میں معاونت کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں