سعودی منصوبے مسام کے تحت یمن میں 1,779 دھماکہ خیز آلات ہٹا دیے گئے
سعودی منصوبے مسام کے ارکان نے گذشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے 1,779 دھماکہ خیز آلات ہٹائے۔
ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ان میں 1,292 نہ پھٹ سکنے والا بارود، 151 دھماکہ خیز بارودی سرنگیں، 257 ٹینک شکن بارودی سرنگیں اور 79 دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات شامل ہیں۔
یہ دھماکہ خیز مواد ملک کے طول و عرض میں بلاتفریق نصب کیا گیا تھا جو بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت شہریوں کے لیے خطرہ تھے۔
مارب، عدن، جوف، شبوۃ، تعز، حدیدہ، لحِج، صنعاء، البیضاء، الضالع اور صعدۃ میں بارودی سرنگیں ہٹانے کی کارروائیاں ہوئیں۔
اس لحاظ سے مسام پروجیکٹ کے 2018 میں آغاز کے بعد سے صاف کردہ بارودی سرنگوں کی تعداد 568,961 ہو گئی۔
شہریوں کی محفوظ نقل و حرکت اور انسانی امداد کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیموں کو گاؤں، سڑکیں اور سکول صاف کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔
یہ پروجیکٹ مقامی انجینئرز کو تربیت اور جدید آلات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دھماکہ خیز آلات سے زخمی ہونے والے یمنیوں کی مدد کرتا ہے۔
-
سعودی عرب : مہمان نوازی کے لیے ماچا کے مشروبات کا تجربہ
سعودی دارالحکومت ریاض میں مشروبات کا کاروبار غیر معمولی طور پر اہمیت کا حمل ہے۔ ان ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : عسیر ریجن میں 'انٹریکٹیو' سیاحتی نقشے کا اجراء
عسیر کے ترقیاتی ادارے نے ایک ایسا 'انٹریکٹیو' نقشہ جاری تیار کیا ہے جو عسیر کے ...
مشرق وسطی -
سعودی کیبن کریو کے لیے عربی پروگرام کا آغاز
کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگوئج نے پیشہ ورانہ کام کے ماحول میں زبان کی ...
مشرق وسطی