سعودی مجلس وزراء کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد کی امیر کویت سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مجلس وزراء کے رکن اور سعودی وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے کویت کے امیر اور وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے ملاقات کی ہے۔ سعودی وزیر کویت کے دورے پر ایک اعلیٰ وفد کی قیادت کرتے ہوئے موجود تھے۔

ان کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے امیر کویت سے منگل کے روز ملاقات کی اور دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے کویتی ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح کے ساتھ بھی الگ سے ملاقات کی اور کویتی وزیر داخلہ کے ساتھ بھی ملے۔

سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق اس موقع پر سعودی وزیر شہزادہ ترکی نے امیر کویت کو مملکت کی قیادت کی جانب سے امیر اور کویتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ ملاقات کے دوران ان کے ہمراہ کویت جانے والے ڈی جی حماد بن سلیمان السلیم اور سعودی سفیر برائے کویت شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں