اسرائیل۔ لبنان مذاکرات کا اگلا دور اگلے ہفتے روم میں ہوگا

نواف سلام کا لبنانی فوج کے سربراہ کے ساتھ واشنگٹن میں طے پانے والے فریم ورک معاہدے کے نفاذ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکہ میں تعینات اسرائیلی سفیر یحییٰ لیٹر نے واشنگٹن میں خارجہ تعلقات کونسل کے ایک اجلاس کے دوران اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور 15 اور 16 جولائی کو روم میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اجلاس سفیروں کی سطح پر ہوگا۔

اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت" کے مطابق لیٹر نے کہا کہ لبنانی صدر جوزف عون 21 جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ لبنان نے گذشتہ 26 جون کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ایک سہ فریقی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ یہ دستخط واشنگٹن میں اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے پانچویں دور کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی موجودگی میں کیے گئے تھے۔

یہ معاہدہ دو تجرباتی علاقوں پر مشتمل ہے جس میں اسرائیل کا انخلا، لبنانی فوج کی تعیناتی اور ریاست سے باہر مسلح گروہوں (حزب اللہ ) کو غیر مسلح کرنا شامل ہے۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان سکیورٹی روڈ میپ کا آغاز 29 مئی کو امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) میں دونوں ممالک کے عسکری وفود کی شرکت سے ہوا تھا۔

اسی تناظر میں لبنانی وزیر اعظم نواف سلام نے پیر کے روز آرمی کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل کے ساتھ واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے شدہ فریم ورک معاہدے کو نافذ کرنے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سلام نے ہیکل سے ملاقات کی اور واشنگٹن مذاکرات سے نکلنے والے فریم ورک پر عمل درآمد کی تیاریوں بالخصوص تجرباتی علاقوں سے اسرائیلی انخلا کے آغاز پر بات چیت کی۔

یاد رہے کہ بیروت اور تل ابیب کے درمیان اس معاہدے پر لبنان میں متضاد رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض حلقوں نے اس فریم ورک کی حمایت کی ہے جب کہ حزب اللہ سمیت بعض گروہ اس کی مخالفت کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size