کویتی وزارت دفاع نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے امریکہ اور ایران کے درمیان شدید حملوں کے حالیہ تبادلے کے دوران کویت کی تین سرحدی چوکیوں اور ساحلی حصے سے جڑے تیل کے ایک پلیٹ فارم پر حملے کیے گئے۔
اتوار کے روز جاری کردہ اس بیان کے مطابق یہ تین کویتی چوکیاں مملکت کے شمال میں واقع ہیں جنہیں ایران کے بزدلانہ حملوں کا سامنا رہا۔ تاہم اس بیان میں ان حملوں کی نوعیت بیان نہیں کی گئی ہے۔
البتہ یہ بتایا گیا ہے کہ ایک ساحلی آئل ڈرلنگ پلیٹ فارم جوایک کویتی کمپنی کی ملکیت تھی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملہ ڈرون طیارے سے کیا گیا۔ جس سے کچھ نقصان ہوا اور ایک کارکن زخمی بھی ہو گیا۔