سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے 16 مختلف ایشیائی ملکوں سے آئے ہوئے 250 مہمان ان دنوں مملکت میں ہیں۔ ان مہمانوں نے طباعت قرآن اور تراجم قرآن کے علاوہ عالمی سطح پر قرآنی نسخوں کی تقسیم کے نظام کا جائزہ لیا ہے۔
اس موقع پر قرآن مجید کی طباعت و تقسیم کے شعبے کے ذمہ داروں نے شاہ سلمان کے ان مہمانوں کو قرآن پاک کے نسخوں سے نوازا۔ مہمانوں نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ کہ سعودی وزارت اسلامی امور اسلام کے لیے یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔ مہمانوں نے وزارت کے تحت قائم دعوہ و ارشاد کے نظم اور تعلیمی امور کا بھی جائزہ لیا۔
معزز مہمانوں نے مدینہ میں ہوتے احد کے پہاڑ کو بطور خاص جا کر دیکھا۔ شہدائے احد کی قبور کی زیارت کی۔ نیز مسجد قبا پہنچے ۔ ان کا ان مقامات کا دورہ مدینہ منورہ کے تاریخی و ثقافتی مطالعہ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ معزز مہمانوں نے میدان احد دیکھا اور قریبی مسجد میں نماز ادا کی۔
شاہ سلمان ہر سال دنیا سے 1000 شخصیات کو اپنے ذاتی مہمان کے طور پر دعوت دیتے ہیں۔ یہ مہمان چار گروپوں کی شکل میں سعودی عرب پہنچتے ہیں اور ادائیگی عمرہ کرتے ہیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ان مہمانوں کا پہلا گروپ انڈونیشیا، تیمور، فلپائن، ملائیشیا، کمبوڈیا، تھائی لینڈ ، ویتنام ، میانمار، لاؤس ، سنگا پور، چین ، جاپان، جنوبی کوریا ، ہانگ کانگ ، تائیوان اور منگولیا سے پہنچا ہے۔