اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو ہفتے کے روز امریکہ کا دورہ کریں گے، ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے بدھ کو رائٹرز کو بتایا۔
اہلکار نے مزید کہا ہے کہ نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ ملیں گے۔
نیتن یاہو نے منگل کے روز اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر ایران نے ان کے ملک پر کوئی نیا حملہ کیا تو اس کے خلاف زوردار حملہ کریں گے۔
نیتن یاہو نے دیمونا میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "میں ایران کے رہنماؤں سے کہوں گا: اگر آپ ہم پر حملہ کرتے ہیں تو یہ مت سمجھیں کہ ہم خاموش رہیں گے۔"
انہوں نے مزید کہا، "وہ دن گذر چکے ہیں جب کوئی ہم پر حملہ کرتا تھا اور ہم فیصلہ کن جواب نہیں دیتے تھے۔"
انہوں نے کہا، یہ اُن حملوں سے زیادہ طاقتور ہوں گے جو اس سال کے شروع میں اتحادی امریکہ کے ساتھ مشترکہ طور پر کئے گئے تھے۔
نیتن یاہو کے دفتر سے جاری کردہ ایک ویڈیو کے مطابق انہوں نے ایران پر سابقہ حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "یہ امید نہ رکھیں کہ حملے پہلے جیسے ہوں گے کیونکہ ایسا نہیں ہو گا اور وہ پہلے ہی کافی طاقتور تھے۔ اب حملے مختلف ہوں گے اور بہت زیادہ زوردار۔"
نیتن یاہو کی دھمکی ایران پر نئے امریکی حملوں کے درمیان آئی ہے۔