اسرائیلی پولیس نے آج پیر کو علی الصبح دو اسرائیلی آباد کاروں کو گرفتار کر لیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے تقریباً تین ہفتے قبل مغربی کنارے کے علاقے سلفیت میں ایک فلسطینی ڈرائیور سے نقد رقم لوٹ لی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے اور "ٹائمز آف اسرائیل" اخبار کے مطابق آج عدالت میں پیش کر کے ان کے ریمانڈ میں توسیع پر غور کیا جائے گا۔
سلفیت شہر کے رہائشی فلسطینی عبدالرحمن شاہین کے بیان کے مطابق وہ ایک دوست سے ملاقات کے بعد وادی الشعیر کے علاقے میں اپنی گاڑی چلا رہے تھے کہ تبھی دو آباد کاروں نے ان کے قریب آ کر گاڑی میں موجود بٹوے سے رقم چھین لی۔
شاہین نے وضاحت کی کہ چوری شدہ رقم میں 500 اردنی دینار، 300 امریکی ڈالر اور 250 شیکل شامل تھے، جو تقریباً 2400 شیکل (لگ بھگ 780 ڈالر) بنتے ہیں۔
Israeli settlers stopped a Palestinian man on Wadi Al-Sha’er Road between Al-Lubban Ash-Sharqiya and Salfit and stole a sum of money from him on Friday evening. pic.twitter.com/WyYVOUKwzY
— Government Communication Center (@pal_gcc_en) June 27, 2026
شاہین کی گاڑی میں نصب کیمرے سے لی گئی ایک وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دو افراد اسرائیلی نمبر پلیٹ والی گاڑی سے اترتے ہیں، پھر ان کا پیچھا کرتے ہیں اور ان کی گاڑی کے پاس کھڑے ہو جاتے ہیں، جس کے بعد وہ وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
شاہین نے بتایا کہ انہوں نے اس واقعے کے بعد فلسطینی پولیس میں شکایت درج کرائی تھی، جس کے تقریباً دو ہفتے بعد اسرائیلی پولیس نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں بیان ریکارڈ کرانے اور گاڑی کے کیمرے کی ریکارڈنگ دینے کے لیے تھانے بلایا۔
شاہین کے مطابق انھوں نے ایک ہفتہ قبل تھانے کے اندر ملزمان کی شناختی پریڈ میں حصہ لیا اور وہ ان دونوں افراد میں سے ایک کی شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئے جنہوں نے ان کے قول کے مطابق ان کی رقم لوٹی تھی۔
-
لبنان سے اسرائیلی انخلا پر امریکہ اور لبنان میں اتفاق
روبیو اور جوزف عون کی ملاقات میں فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد پر زور
مشرق وسطی -
ایران نے حملہ کیا تو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایران کو انتباہ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج نے آبادکاروں کے حملے میں دو افراد کو ہلاک کر دیا
فلسطینی وزارتِ صحت نے پیر کو کہا کہ اسرائیلی افواج نے دو فلسطینیوں کو گولی مار کر ...
مشرق وسطی