ایران کی طرف سے آنے والے تین میزائل مار گرائے:اردنی مسلح افواج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک ذمہ دار فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے منگل کی دوپہر اردن کی سرزمین کو نشانہ بنانے والے ایران کے 3 میزائلوں کو فضا ہی میں روک کر مار گرایا۔

ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کسی قسم کا مالی نقصان پہنچا۔

شاہی انجنیئرنگ کور کی ٹیموں نے میزائلوں کے ملبے کے گرنے والے مقامات پر پہنچ کر انہیں مقررہ ضابطوں کے مطابق محفوظ بنا دیا۔

فوجی ذریعے نے مزید بتایا کہ اردن کی مسلح افواج ملکی فضائی حدود کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور قومی سلامتی اور خودمختاری کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایران سے آنے والے پانچ ڈرون بھی ناکام بنا دیے گئے

اس سے قبل اردن کی مسلح افواج کے ایک ذمہ دار فوجی ذریعے نے بتایا تھا کہ فوج نے پیر کی شب اور منگل کی صبح ایران سے آنے والے 5 ڈرونز کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ان ڈرونز کو انتہائی مہارت اور درستگی کے ساتھ، آپریشنل ضروریات اور رائج دفاعی طریقہ کار کے مطابق ناکارہ بنا دیا گیا۔

اس کارروائی میں بھی نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کسی قسم کا مالی نقصان پہنچا۔

فوجی ذریعے نے مزید کہا کہ اردنی مسلح افواج ملک کی فضائی حدود کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں، اپنی آپریشنل تیاری برقرار رکھے ہوئے ہیں اور اردن کی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے خطرہ بننے والی کسی بھی فضائی شے سے مقررہ قواعدِ اشتباہ کے مطابق نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں