سعودی وزیر دفاع اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر کی ایک تازہ تصویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ''ایکس'' پر ایک تازہ تصویر شیئر کی، جس میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید موجود ہیں۔

ترکی آل الشیخ نے تصویر کے ساتھ لکھا:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات برادرانہ تعلقات اور مضبوط شراکت داری کی ایک کہانی ہیں۔



متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر نے بھی اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے عربی شعر لکھا:جب نیزے اکٹھے ہوں تو وہ ٹوٹنے سے محفوظ رہتے ہیں اور جب الگ ہو جائیں تو ایک ایک کر کے ٹوٹ جاتے ہیں۔(یعنی اتحاد میں طاقت ہے)۔

دوسری جانب سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا کہ:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات دو ایسے عوام کے درمیان رشتہ ہیں جنہیں مشترکہ تاریخ، ورثہ اور دونوں ممالک کی دانشمند قیادت جوڑتی ہے، جو اپنے عوام کو ترقی کے روشن مستقبل کی جانب لے جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ دار میڈیا کا کردار یہ ہے کہ وہ ان لوگوں کا مقابلہ کرے جو دونوں ممالک کے تعلقات کے بارے میں گمراہ کن تصویر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس حوالے سے شائع ہونے والی معلومات میں درستگی کو یقینی بنائے۔



ادھر متحدہ عرب امارات کی نیشنل میڈیا اتھارٹی کے سربراہ عبداللہ آل حامد نے کہا کہ:امارات اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ اور دو برادر عوام کے درمیان مضبوط رشتوں کا تسلسل ہیں، جن کا مقدر ایک ہے۔

ان تعلقات کو دونوں ممالک کی دانشمند قیادت مزید مضبوط بنا رہی ہے، جو قریبی تعاون اور واضح وژن کے ساتھ ایسے مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے ،جو ہمارے عوام اور خطے کے لیے خیر کا باعث ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ دار میڈیا کا فرض ہے کہ وہ اس حقیقت کو غیر جانب داری کے ساتھ پیش کرے اور تعلقات کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں