شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملہ، 17 اہلکار جاں بحق

سیکیورٹی حکام نے علاقے کا محاصرہ کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کے مطابق ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں سترہ اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں قائم چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ خودکش حملہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کے قریب قائم ایشا چیک پوسٹ پر ہوا۔

اس حملے میں اٹھارہ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں