سعودی نائب وزیردفاع کی پاک آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

علاقائی سلامتی اور دفاع کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے راول پنڈی میں سوموار کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سلامتی اور دفاع کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

شہزادہ سلمان نے پاک آرمی کی پیشہ وارانہ اور جنگی صلاحیت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کی بہادری اور قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

سعودی نائب وزیردفاع کی جنرل ہیڈکوارٹرز( جی ایچ کیو) راول پنڈی آمد پر پاک فوج کے ایک چاق چوبند دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔انھوں نے چئیرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل راشد محمود سے بھی ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ عسکری تربیتی پروگرام سمیت دونوں مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی۔انھوں نے دونوں مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں