سوڈانی صدر کے خصوصی جہاز کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ
عمر البشیر چین جا رہے تھے کہ راستے میں ایندھن کم پڑ گیا
سوڈان کے صدر عمر البشیر کے خصوصی طیارے کو پیر اور منگل کی شب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنینشل ائرپورٹ پر اس وقت ہنگامی طور پر اترنا پڑا جب وہ چین کے دورے پر جا رہے تھے۔
ائرپورٹ ذرائع کے مطابق صدر عمر البشیر کے طیارے کو ایندھن کم ہونے کی بنا پر ہنگامی طور پر لاہور اتارا گیا۔ اس امر کی اطلاع ملتے ہی گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ اور دیگر اعلی حکام ہوائی اڈے پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سوڈانی صدر کو خوش آمدید کہا۔
اطلاعات کے مطابق صدر عمر البشیر دو گھنٹے تک ہوائی اڈے کے وی آئی لاؤنج میں پاکستانی حکام کے ساتھ رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈانی صدر کے جہاز میں ایندھن بھرا گیا، جس کے بعد وہ اپنی منزل کو روانہ ہو گئے۔
یاد رہے کہ صدر عمر البشیر جنوبی سوڈان میں مبینہ جنگی جرائم کے سلسلے میں عالمی جرائم عدالت کو مطلوب ہیں اور ان کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ آزادانہ نقل و حرکت کرتے رہتے ہیں۔
-
عمر البشیر کی عدم گرفتاری، جنوبی افریقی عدالت کی حکومت مخالف کارروائی
جنوبی افریقا کی ایک عدالت نے سوڈان کے صدرعمر البشیر کے افریقی یونین کے اجلاس میں ...
بين الاقوامى -
عدالت نے عمر البشیر کی جنوبی افریقا سے واپسی روک دی
جنوبی افریقا کی ایک عدالت نے ایک نجی تنظیم کی دائرکردہ درخواست پر فیصلہ دیا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
سوڈانی صدر عمر البشیر سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے
دوطرفہ ترقی کے منصوبے اور خطے کے امور زیر بحث آئیں گے
مشرق وسطی -
سوڈانی صدر عمر حسن البشیر کی جنوبی سوڈان آمد
صدرسلواکیر سے گذشتہ تین ہفتوں سے جاری بحران پر بات چیت
بين الاقوامى -
سوڈانی صدرکی جنرل اسمبلی میں عدم شرکت کا اعلان
عمر البشیر کی امریکی ویزے کیلے درخواست چند دن پہلے آئی تھی
مشرق وسطی -
سوڈاںی صدر کو سعودی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا
عمر البشیر نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں جانا چاہتے تھے
بين الاقوامى