کوئٹہ : مسافر بس میں بم دھماکا، بچوں سمیت 10 جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کے رقبے کے اعتبار سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مسافر بس میں سوموار شب بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع دکنی بابا چوک میں ایک بس ٹرمینل پر کھڑی مقامی روٹ پر چلنے والی ایک بس میں دھماکا ہوا ہے۔اس وقت بس میں قریبا چالیس مسافر سوار تھے۔امدادی رضاکاروں نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں اور بیس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بم دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں چھے کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اورسریاب روڈ پر ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے مسافر بس میں اس بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اس واقعے کو صوبے میں پائیدار امن کے خلاف ایک سازش قراردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں