بھارتی گیتا پاکستان سے وطن واپس پہنچ گئی
گونگی بہری لڑکی 15 سال پہلے غلطی سے پاکستان آئی تھی
ایک طرف بھارت ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کر کے نہتے شہریوں کو شہید کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان نے ایک گونگی اور بہری بھارتی لڑکی گیتا، جو عرصہ پہلے غلطی سے سرحد عبور کر کے پاکستان داخل ہو گئی تھی کو بالآخر اس کے وطن واپس لوٹا دیا۔ پاکستان میں تمام عرصے گیتا کی دیکھ بھال ایدھی فاؤنڈیشن نے کی تھی۔
پیر کے روز گیتا کا اپنے خاندان کے ساتھ ملن ہو گیا، حالاں کہ یہ طے نہیں ہے کہ یہ وہی خاندان ہے جس سے گیتا گیارہ یا بارہ برس کی عمر میں بچھڑی تھی۔ بھارتی حکام کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے یہ معلوم کیا جائے گا کہ آیا یہ گیتا ہی کا خاندان ہے۔
گیتا نو عمری میں غلطی سے پاک بھارت سرحد عبور کر کرے پاکستان داخل ہوئی تھی۔ وہ طویل عرصے پاکستان میں اس لیے پھنس کر رہ گئی تھی کہ وہ اپنی یا اپنے خاندان کی شناخت کے بارے میں کسی کو بتانے کے قابل نہیں تھی۔
پاکستان میں ایدھی فاؤنڈیشن نے گیتا کی دیکھ بھال کی، اور یہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی اور ان کی بیگم بلقیس ایدھی کا ہی کمال ہے کہ گیتا آج اپنے وطن میں ہے۔ گیتا نام بھی اس لڑکی کو ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سےہی ملا تھا۔
نئی دہلی کے فضائی اڈے پر گیتا کا شان دار استقبال کیا گیا۔ یہاں حکومتی اہل کاروں کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد بنی موجود تھی۔ گیتا نے مسکراتے ہوئے پھولوں کے گل دستے قبول کیے اور لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
-
پاکستان کی نقالی: بھارت میں خواتین لڑاکا پائیلٹ کی بھرتی
ہندوستان کی حکومت نے پاکستان کی تقلید کرتے ہوئے خواتین ہوابازوں کو لڑاکا طیارے ...
بين الاقوامى -
بھارت: سکھ مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، دو ہلاک
سکھ برادری کے فرید کوٹ اور موگا میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے
بين الاقوامى -
بھارت: گائے کے گوشت کی برآمد روکنے کے لیے لیبارٹریوں کا قیام
بھارت نے بندرگاہوں سے گائے کے گوشت کی غیر قانونی برآمد کو روکنے کے لیے لیبیارٹریاں ...
ایڈیٹر کی پسند -
بھارت : گوشت پر پابندی، ہندوتوا مسلط کرنے کا بہانہ
غالبا 1994-95ء کی بات ہے۔ بھارت کے مغربی صوبہ گجرات میں نرماندی پر بہت بڑے ڈیم ...
سیاست -
بھارت کا مسلح ڈرونز کے حصول کے لیے اسرائیل سے رجوع
بھارت نے اسرائیل سے مسلح ڈرونز خرید کرنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔بھارت کے دفاعی ...
بين الاقوامى -
شیوسینا کی دھمکیاں: وسیم اور شعیب کی بھارت سے واپسی
بھارت کی انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی دھمکیوں کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے ...
پاكستان