سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان آج پاکستان آئیں گے
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دورے کے سعودی نائب ولی عہد، نائب وزیر اعظم اوروزیردفاع شہزادہ محمدبن سلمان پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آج بروز اتوار اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان وزارت دفاع کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد سلمان اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گےجہاں وہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اہم ملاقاتیں کرینگے،جس میں مشرق وسطیٰ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
شہزادہ محمد سلمان کی نورخان ائیر بیس آمد پر وزیر دفاع خواجہ آصف ان کا استقبال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدہ صورت حال اور اس کے خطے پر اثرات پر بھی بات چیت ہوگی۔
سعودی وزیر دفاع پاکستانی قیادت کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اہم پیغام بھی پہنچائیں گے، وہ پاکستانی قیادت کے ساتھ 34 ملکی اتحاد میں شمولیت اور کردار پر بھی بات چیت کریں گے۔
-
سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی
عادل الجبیر نے 34 ملکی فوجی اتحاد پر پاکستانی حکام کو اعتماد میں لینا تھا
پاكستان -
سعودی وزیر خارجہ کی نواز شریف، آرمی چیف سے ملاقاتیں
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جمعرات کی شام کو پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز ...
پاكستان -
'جارحانہ' ایرانی بیانات قابل مذمت ہیں: سعودی وزیر خارجہ
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران کے 'جارحانہ بیانات' کی مذمت کی ہے۔ یہ ...
بين الاقوامى