موبائل جیتنے کے لئے دریا کی موجوں سے زندگی ہار گیا

علی ابرار نے دوستوں سےشرط لگا کر دریا میں چھلانگ لگائی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو صحت افزا مقام مری سے ملانے والے علاقے کوہالہ کے قریب دوستوں سے شرط لگا کر دریائے جہلم میں چھلانے لگانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر آ گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق گجرات سے چھ دوست تفریح کے لیے کوہالہ پل آئے۔ دوستوں کے اکسانے پر 19 سالہ نوجوان علی ابرار نے دریا میں چھلانگ لگا دی تاہم وہ دریا عبور نہ کر سکا اور تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ ایک روز گزرنے کے باوجود نوجوان کی تلاش جاری ہے اور لاش تاحال نہیں مل سکی ہے۔

تھانہ بکوٹ پولیس نے نوجوان کے 5 دوستوں کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ علی ابرار کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ علی ابرار نے دوستوں سے دریائے جہلم عبور کرنے کی شرط لگائی تھی۔ دوستوں نے موبائل فون اور 15 ہزار روپے دینے کی شرط پر علی ابرار کو دریا عبور کرنے پر اکسایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں