حج کو سیاسی رنگ دینا مسلم امہ پر حملہ ہے: پاکستان علماء کونسل
حج کے دوران سیاسی اجتماع شرعا ناجائز ہے
پاکستانی علماء کونسل اور وفاق المساجد کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی عرب عازمین حج کی شاندار خدمت انجام دے رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حجاج ومعتمرین کی سہولت اور ان کی آسانی کے لیے جتنی خدمت سعودی عرب کی موجودہ حکومت کی طرف سے دی گئی ہیں ان کی مثال بیان نہیں کی جاسکتی۔ سعودی حکومت کے عازمین حج اور معتمرین کے لیے خدمات بلا شبہ لائق تحسین ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مختلف مسالک کے علماء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ حج خالص عبادت ہے اور اسے سایسی رنگ دینا دین اسلام اور پوری مسلم امہ پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔ حج کو سیاسی رنگ دینے والے دیار مقدسہ کو کھیل تماشا بنانے کی مذموم سازشیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عالم اسلام کی قیادت کررہا ہے۔ سعودی حکومت کی طرف سے عالم اسلام میں اتحاد کی مساعی قابل تحسین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور قطر کے عازمین حج کو شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پر زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کا اعلان ان کی حسن نیت کی عکاسی کرتا ہے۔
علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب بالخصوص مشاعر مقدسہ میں کسی قسم کا سیاسی اجتماع منعقد کرنا شرعا ناجائز اور حج جیسی عظیم الشان اور عظیم المرتبت عبادت میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کی قربانیوں اور خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں کہا کہ پاکستانی حکومت، علماء اور عوام سب سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔
-
پاکستان علماء کونسل : نئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تقرر کا خیرمقدم
پاکستان علماء کونسل نے شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی عرب کے نئے ولی عہد کے طور ...
پاكستان -
پاکستان علماء کونسل کا قطر کی ایران نوازی پر شدید احتجاج
پاکستان علماء کونسل نے قطر کی جانب سے یمن کے حوثی باغیوں کی حمایت اور ایران سے ...
پاكستان -
سعودی نائب ولی عہد سے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ کی ملاقات
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کے روز الریاض ...
پاكستان