کراچی میں متعین سعودی قونصل جنرل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

عبداللہ عبدالدائم کو رات گئے دل کی تکلیف محسوس ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کراچی میں متعین سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں تعینات سعودی قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم کو رات گئے دل کی تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جاں بر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں جاری عمرہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا تھا۔ سعودی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال صرف کراچی اور اسلام آباد کے قونصل خانوں نے سولہ لاکھ پاکستانیوں کو عمرہ ویزے جاری کئے جبکہ رواں سال بھی روزانہ چھ سے نو ہزار ویزے صرف کراچی سے جاری کئے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں