ریاض پر حوثیوں کا ناکام میزائل حملہ شرمناک اقدام ہے: پاکستان علماء کونسل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا محمد طاہر اشرفی نے سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض پر حوثی باغیوں کے ناکام میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔

اپنے ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا کہ ہم سخت سے سخت الفاظ میں اس گھناﺅنے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور سعودی عرب پر ہر طرح کے حملے اور ہر قسم کی سازش کو مسترد کرتے ہیں۔ علامہ اشرقی کے بقول انہیں یقین ہے حوثی ایرانی ملاﺅں کے حمایت یافتہ ہیں۔ یہ حرمین شریفین کو ہدف بنانے کے درپے ہیں۔ انہیں اسکی اجازت نہیں دی جائیگی۔

طاہر اشرفی نے مزید کیا کہ ہم سعودی قیادت کے سپاہی ہیں۔ ہم تن من دھن سے مقامات مقدسہ کی حفاظت کریں گے۔ سعودی عرب کا امن ایسی سرخ لیکر ہے کہ جسے کسی کو پار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی عرب پر حملے کو ہم مقامات مقدسہ پر حملے جیسا شمار کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں