حافظ آباد: لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی کا گودا نکالنے والا گروہ گرفتار، مزید تفتیش جاری

متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا: پولیس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

حافظ آباد میں لڑکیوں کا بون میرو نکال کر فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا، ملزمان نے جہیز کا لالچ دے کر جعلی فارم پردستخط کرائے اور میڈیکل کرانے کا جھانسا دے کر آپریشن کیا۔

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے’ بون میرو‘نکال کرفروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک خاتون سمیت گروہ کے 2ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ملزمان نے جہیز کا لالچ دے کرجعلی فارم پر دستخط کرائے۔ بیٹی کا میڈیکل کرانے کا جھانسا دے کر آپریشن کیا۔ آپریشن میں ریڑھ کی ہڈی کا گودا نکالنےسے لڑکی کی حالت غیر ہو گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں